۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
صہیونی حملوں میں شدت، فلسطینی شہداء کی تعداد 200 تک جا پہنچی

حوزہ/ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کم از کم 70 فضائی حملے کیے گئے اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کر تے ہوئے شہری آبادیوں پر بھی بمباری کی گئی جس کے بعد یہ 2014ء میں ہونے والی بمباری کے بعد غزہ کا سب سے زیادہ شدید فضائی حملہ بتایا جاتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کم از کم 70 فضائی حملے کیے گئے اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کر تے ہوئے شہری آبادیوں پر بھی بمباری کی گئی جس کے بعد یہ 2014ء میں ہونے والی بمباری کے بعد غزہ کا سب سے زیادہ شدید فضائی حملہ بتایا جاتا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فلسطین میں اسرائیلی حملے جاری رکھنے سے متعلق صہیونی وزیر اعظم کے بیان کے بعد اتل ابیب کے جنگی طیاروں نے اب سے کچھ دیر قبل غزہ پر ایک مرتبہ پھر فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے.جس کے نتیجے میں مسلسل 10 منٹ تک جاری رہنے والے فضائی حملوں سے غزہ شہر شمال سے جنوب تک لرز اٹھا اور مزید فلچینیوں کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تازہ ترین صہیونی  حملے حالیہ حملوں کے مقابلے میں زیادہ خطرناک اور وسیع پیمانے پر کیے گئے ہیں جس کے بعد شہادتوں کی تعداد 200 تک پہنچ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کم از کم 70 فضائی حملے کیے گئے اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کر تے ہوئے شہری آبادیوں پر بھی بمباری کی گئی جس کے بعد   یہ 2014ء میں ہونے والے بمباری کے بعد غزہ کا سب سے زیادہ شدید فضائی حملہ بتایا جاتا ہےجس میں آج صبح کیے گئے حملوں کے اہداف میں فلسطینی سرزمین کے متعدد فوجی اورحفاظتی اڈے شامل تھےجبکہ غزہ کے وسط میں 4 منزلہ عمارت پربھی بمباری کی گئی۔

واضح رہے کہ 10 مئی سے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کر گئی ہےجس کے نتیجے میں ایک اندازے کے مطابق اب تک 487 افراد زخمی اور ہزاروں بےگھر ہو چکے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .